خوشحال پاکستان کی تعمیر میں پی ایچ ایف کا کلیدی کردار ،یو سف ر ضا گیلا نی

Sep 04, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہیومینٹیرین فورم کی سالانہ رپورٹ کے اجرا ء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرنا اعزاز کی بات ہے یہ رپورٹ پی ایچ ایف کی 44رکن تنظیموں کی شاندار کارکردگی کی عکاس ہے سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ انسانی ترقی، انسانی وسائل میں سرما یہ کاری اور موسماتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پی ایچ ایف کی لگن قابل تعریف ہے پی ایچ ایف مشکل حالات کے دوران مستحق اور متاثرہ افراد کو مسلسل مدد کی کسی قوم کی اصل طاقت پسماندہ اور کمزور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کی صلاحیت میں مضمر ہے میرا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے،ذاتی طور پر ان کمیونٹیز کی جدوجہد اور مسائل سے آگاہ ہوں جامع ترقی صرف ایک اخلاقی ضرورت نہیں بلکہ یہ ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے جب پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانا قوم کی پوری صلاحیت کو اجاگر کرنے کے مترادف ہے ہمارا مقصد ملک و قوم کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنا ہے سابق وزیر اعظم شہید ذالفقار علی بھٹو ہر شہری کو ترقی اور خوشحالی کے یکساں مواقع کرنے کا نظریہ پیش کیا ہے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی اور طویل المدتی ترقیاتی اقدامات کے حق میں ہوںپی ایچ ایف ایک جامع او ر خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے سالانہ رپورٹ 2023 ان کی نمایاں کامیابیاں، لگن اور غیر متزلزل انسانی جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہیں پی ایچ ایف کی رکن تنظیموں کے  انسانی ترقی کے منصوبے، وسائل اور مواقعوں تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے  مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے روشن مستقبل کے لئے ہمیں ان اقدامات کو تیز کرنا ہو گا جو لوگوں کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنا سکے

مزیدخبریں