نائیجریا:دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں81 افراد جاں بحق ، متعدد لاپتہ

Sep 04, 2024 | 11:34

 نائیجریا کی شمال مشرقی یوبی ریاست میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں81 افرادجاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔مقامی حکام نے یوبی سٹیٹ پولیس کے ترجمان عبدالکریم ڈنگس کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ سے چلنے والے دستی بم سے لیس تقریبا 150 مشتبہ بوکو حرام دہشت گردوں نے 50 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر مافا وارڈ پر حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کو قتل کردیا اور بہت سی دکانیں اور مکانات کو جلا دیا،ہمیں ابھی تک اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ۔انہوںنے کہا کہ گائوں کے چوکیداروں کے ہاتھوں بوکو حرام کے دو دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ان کی جانب سے انتقامی کارروائی لگتی ہے۔

مزیدخبریں