کولمبیا میں ٹرک ڈرائیورز کا ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا، ٹرک ڈرائیورز نے مرکزی شاہراہیں اور ہائی ویز بند کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مرکزی سڑکیں بند ہونے سے شہری ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے، سیکڑوں کاریں اور عوامی بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، کولمبیا کی حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔
ڈیزل کی قیمت میں اضافے کیخلاف ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج,مرکزی شاہراہیں اور ہائی ویز بند
Sep 04, 2024 | 11:35