مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی جعلی فارم 47 حکومت میں شرمندگی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں، ارشد ندیم کی جیت پر شہبازکی شوبازیاں اورراج کماری کی ڈرامہ بازیاں قابل دید تھیں، ڈرامہ بازوں کو اب قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سانپ سونگھ گیا ۔ایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپنے ہی ملک میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جعلی حکومت کی ترجیحات پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہے، جعلی حکومت نے کرکٹ شائقین کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت پرریکارڈ بنایا، حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا، ارشد ندیم کی جیت پر شہبازکی شوبازیاں اورراج کماری کی ڈرامہ بازیاں قابل دید تھیں، ڈرامہ بازوں کو اب قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سانپ سونگھ گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کرکٹ کی بہتری بورڈ چیئرمین محسن نقوی کی ترجیحات ہی نہیں ہیں، محسن نقوی کو بورڈ چیئرمین شپ الیکشن میں بدترین دھاندلی کے انعام میں ملی۔
ڈرامہ بازوں کو اب قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سانپ سونگھ گیا : بیرسٹرسیف
Sep 04, 2024 | 11:36