لاہور کے علاقے مال روڈ پر تیز رفتار مزدا نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق اورشوہر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاوید اپنی اہلیہ ثمینہ کو ٹیسٹ کروانے کے لئے ہسپتال لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آ گیا۔حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، زخمی جاوید کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لیڈی کانسٹیبل ثمینہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تعینات تھی۔