خام تیل کی قیمتیں مزید نیچے آگئیں

 لندن میں تیل کی قیمتیں رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔برطانوی خام تیل کی قیمت 5فیصد کمی سے 74ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی، 13دسمبر 2023کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی یہ کم ترین سطح ہے، امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.6فیصد کمی ہو گئی،70ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ  کچھ دن قبل حکومت نے    پٹرول کی قیمت میں ایک  روپے 86 پیسے کمی  کی تھی  جس کے پٹرول کی نئی قیمت 260روپے 96پیسے سے کم ہوکر 259 روپے 10 پیسے  ہوگئی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 32پیسے کمی کی گئی  جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 266روپے 7پیسے سے کم ہوکر 262روپے 75 پیسے ہوگئی تھی۔ مٹی کے تیل  کی قیمت 2روپے 15  پیسے کمی کے بعد 171روپے 77پیسے سے کم ہوکر 169روپے 62پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2روپے 97پیسے کمی  ہوئی تھی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 157روپے 2پیسے سے کم ہوکر 154روپے 5پیسے ہوگئی۔ 

ای پیپر دی نیشن