واشنگٹن:امریکا کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ   کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے پاکستانی عوام نے انتہاپسند ،دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا،ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ،پیاروں کیلئے دکھتے ہیں،علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا امریکا پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔  صحافی  نے میتھیوملر  سے ایران کی جانب سے پاکستان کو پائپ لائن مکمل کرنے پرنوٹس دینے کا سوال کیا، پاکستان ایران پر پابندیوں کے باعث پائپ لائن مکمل نہیں کر پا رہا؟ جواب میں  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نے کہا ہم ایران کیخلاف اپنی پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران سے معاہدوں پر غورکرنیوالوں کو ممکنہ اثرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں، پاکستان کے توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کیلئے ترجیح ہے،ہم حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔  

ای پیپر دی نیشن