پشاور : نوکری سے کیوں نکالا؟ ملازم نے دکان مالک کو قتل کردیا

پشاور : ملازم نے نوکری سے نکالنے پر دکان مالک کو فائرنگ کر کے قتل کردیا. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار میں برتنوں کے تاجر اور سابق ملازم میں تکرارہوئی، اس دوران سابق ملازم نے دکان مالک پر فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی دکان مالک کو علاج کے لئےاسپتال منتقل کیاگیا .تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے اور فائرنگ واقعے کا مقدمہ پولیس اسٹیشن خان رازق میں درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن