امریکی قونصل کی جانب سے مزار قائد پر حاضری: بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش

کراچی: امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اُربام نے مزار قائد کا دورہ کیا اور بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا۔امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اُربام نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی، مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب پر امریکی عوام کی جانب سے تاثرات درج کیے۔اسکاٹ اُربام نے پاکستان کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کی تکمیل اور ترقی کے لئے مشترکہ کاوشوں کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل اُربام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر حاضری دے کر بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا باعث فخر ہے.اس دورے سے قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم ورثے کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ دورہ پاکستان کے ساتھ پائیدار و مضبوط تعلقات استوار کرنے کے امریکی عزم کی توسیع ہے. یہ دورہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے متحد اور جمہوری پاکستان کے تصور کی یاد تازہ کرتا ہے. جس میں انہوں نے مساوات، سماجی انصاف اور معاشی مواقع کو غالب اہمیت دی ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ دونوں ممالک بانی پاکستان کے ان خیالات کو عزیز رکھتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں تعاون کے ذریعے اس کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔

بعد ازاں قونصل جنرل اُربام نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کی مزار پر حاضری دی۔

علاہ ازیں انہوں نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے زندگی سے متعلق مزید جاننے کے لئے ملحقہ میوزیم کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے قائد اعظم کے ورثے سے منسلک اشیاء کا مشاہدہ کیا۔امریکی قونصل جنرل اُربام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط، دو طرفہ تجارت کو وسیع اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے امریکی حکومت کے عزم کا اعادہ کرنے کی خاطر آیا ہوں. وسیع شراکتی کاروبار اور تعلیمی مواقع کے لئے موزوں حالات پیدا کرنا بھی امریکی حکومت کے عزم کا حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن