اسلام آباد: عالمی مالیاتی فیڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریونیو شارٹ فال پر تشویش کا اظہار کردیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ستمبر میں 1220 ارب روپے کے ہدف کے حصول کا پلان آئی ایم ایف نے طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کے ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے پلان مرتب کرنا شروع کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے بیرونی فنانسنگ کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی گئی. عالمی کمرشل بینکوں سے قرض کی سہولت کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔وزارت خزانہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیرونی فنانسنگ اور محصولات کے ہدف کے حصول کیلئے پلان آئی ایم ایف کو دیا جائے گا. آئی ایم ایف مطمئن ہونے کی صورت میں ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس طلب کرے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریونیو شارٹ فال پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایف بی آر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔