اخترمینگل کے تحفظات متعلقہ لوگوں تک پہنچائیں گے:رانا ثنا اللہ 

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اخترمینگل سے استعفیٰ واپس لینے کے لیے نظرثانی دائرکردی ہے۔ پوری امید ہے ہماری درخواست قبول ہوگی۔اسلام آباد میں سرداراخترمینگل سے ملاقات کے بعد سینئررہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخترمینگل نے آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حقوق کی بات کی. اخترمینگل نے لوگوں کے مقدمے کو بڑی جرات اوربہادری سے لڑا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم سب اخترمینگل کی خدمات کو سراہتے ہیں. اخترمینگل سے استعفیٰ واپس لینے کے لیے نظرثانی دائرکردی ہے۔ پوری امید ہے ہماری درخواست قبول ہوگی۔سینئررہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اخترمینگل کی آوازپارلیمنٹ میں موجود رہنی چاہیے. اخترمینگل قومی لیڈرہیں. ان سے کہا ہے سیاسی صورتحال میں کردارادا کریں. اخترمینگل نے جن تحفظات کا ذکرکیا وہ ہمارے پاس امانت ہیں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اخترمینگل کے تحفظات متعلقہ لوگوں تک پہنچائیں گے. وزیراعظم سے متعلق بات ان کی خدمت میں پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن