حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے:زاہد خان

Sep 04, 2024 | 18:20

ویب ڈیسک

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔اے این پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہوگئے ہیں۔سابق سینیٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ نئی قیادت کی ترجیحات میں ہم نہیں رہے اس لیے خاموشی سے ایک طرف ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل اے این پی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بھی انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں