پشاور : بلدیاتی نمائندوں کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ

پشاورمیں بلدیاتی نمائندوں کی ریلی اور احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ کے دوران کئی نمائندوں کی حالت غیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اختیارات اور فنڈز بندش کے خلاف پشاورمیں بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریڈزون کی جانب بڑھنے پر پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر شیلنگ کردی۔پولیس کی شیلنگ سے کئی بلدیاتی نمائندوں کی حالت غیر ہوگئی، متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔بلدیاتی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہیں دے رہی. فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے نچلی سطح پر ترقیاتی کام نہیں ہورہے۔احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرپولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین صوبائی اسمبلی سے وزیراعلی ہاؤس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن