اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے سے متعلق اعلان کر دیا۔ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔مولانا محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا. پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔