شعیب ملک اورثانیہ مرزا حیدرآباد دکن میں ثانیہ مرزا کے گھر کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شعیب ملک نے کہا کہ انہیں پولیس کی کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ، وہ مکمل تعاون کریں گے، تمام الزامات کا سامنا کریں گے اور کلیئرہونے تک حیدرآباد دکن میں ہی میں موجود رہیں گے۔ شعیب ملک نے کہا کہ عائشہ صدیقی نے سستی شہرت کے حصول کے لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا، وہ سچی ہے تو کیمرے کے سامنے کیوں نہیں آتی۔ عائشہ صدیقی سے معافی مانگنے سے متعلق ایک سوال پر شعیب نے کہا کہ انہوں نے جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو وہ معافی کیوں مانگیں۔ شعیب ملک نے بتایا کہ وہ عائشہ کو ماہا آپا کہتے ہیں اورآج تک اُس سے نہیں ملے۔ صدیقی فیملی کی طرف سے پیش کیا گیا نکاح نامہ جعلی ہے۔ اس موقع پر شعیب ملک کی ہونے والی اہلیہ ثانیہ مرز انے کہا کہ وہ اور ان کی فیملی اس صورتحال پر پریشان ہیں لیکن انہیں تمام حقیقیت معلوم ہے۔ ویسے بھی عائشہ صدیقی کا معاملہ عدالت میں ہے اس لئے میڈیا شعیب پر الزامات سے گریز کرے کیونکہ میڈیا عدالت نہیں۔ \\\"