صدرآصف علی زردای نےاٹھارہویں ترمیم پیش کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی

Apr 05, 2010 | 18:58

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرآصف علی زردای نے کہا کہ پارلیمنٹ سے تیسراخطاب ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تہترکا آئین بحال کرکے تاریخ رقم کررہے ہیں۔ صدرزرداری کا کہناتھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کی تحقیقات پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جلد ملے گی۔ بے نظیر کیس پر پاکستان میں بھی تحقیقات کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو تسلیم کرتے ہیں اورقانون کا احترام کرتے رہیں گے۔ صدرزرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔  پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ نہیں چاہتے، بھارت کے ساتھ جموں وکشمیراورپانی سمیت تمام حل طلب معاملات کابطریق احسن حل چاہتے ہیں۔
پارلیمنٹ سے تیسراخطاب ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تہترکا آئین بحال کرکے تاریخ رقم کررہے ہیں۔ صدرزرداری کا کہناتھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کی تحقیقات پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جلد ملے گی۔ بے نظیر کیس پر پاکستان میں بھی تحقیقات کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو تسلیم کرتے ہیں اورقانون کا احترام کرتے رہیں گے۔ صدرزرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔  پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ نہیں چاہتے، بھارت کے ساتھ جموں وکشمیراورپانی سمیت تمام حل طلب معاملات کابطریق احسن حل چاہتے ہیں۔
مزیدخبریں