پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان سٹریٹیجک مذاکرات ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون بھی وفود کے ہمراہ ۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور برطانوی ہم منصب کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں پہلے ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود بھی مذاکرات میں شامل ہوگئے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس قبل وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔ معزز مہمان کو پاک فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم نے معزز مہمان کا مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراءمخدوم امین فہیم، احمد مختار، خورشید شاہ، عبدالحفیظ شیخ،منظور وٹو اور دیگراعلیٰ حکام سے تعارف کرایا۔ ڈیوڈ کیمرون وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی دعوت پرایک روزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچے ہیں۔ حکمران جماعت کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی اور دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ بھی ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ ہیں۔ اس سے پہلے چکلالہ ائیر بیس اسلام آباد پہنچنے پرسینیٹر رضا ربانی اور اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن