پیپکو حکام کے دعوے دھرے رہ گئے،ملک بھر میں گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال دوہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب تیرہ ہزار ترانوے میگاواٹ اور پیداوار دس ہزار سات سو تراسی میگاواٹ جبکہ شارٹ فال دو ہزار تین سو دس میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق گدو کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کی وجہ سے پانچ پاور سٹیشنز کو گیس کی سپلائی منقطع ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوارمیں ایک ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا ہے۔ شارٹ فال میں اضافے کی وجہ سے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ ان پاور سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کم ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن