افغانستان: پولیس اہلکار کی ”فرینڈلی فائرنگ“ دھماکہ‘ 3 نیٹو فوجی ہلاک

کابل (اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ فریاب میں ٹریننگ بیس پر افغان پولیس اہلکار نے ”فرینڈلی فائرنگ“ کر کے نیٹو کے 2 فوجی ہلاک کر دیئے۔ ادھر حکام کے مطابق ہلمند میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ غزنی صوبہ میں دھماکے سے زخمی پولینڈکا فوجی چل بسا۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملے میں ناروے‘ نیپال‘ سویڈن اور رومانیہ کے شہریوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے متعلقہ حکومتوں کے سربراہوں کو فون کر کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

ای پیپر دی نیشن