پاکستان نے امير جماعت الدعوۃ حافظ سعيد کی گرفتاری کيلئے امريکی انعام کے اقدام کو مسترد کردیا

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کا کہنا تھا کہ حافظ سعيد کے خلاف الزامات کے ٹھوس شواہد موجود نہيں، يقين ہے کہ امريکہ پاکستان کے قانون کا احترام کرے گا۔ ایک سوال پر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ گرفتاری پر انعامی رقوم کو عالمی قوانین میں پاسداری حاصل نہیں ہوتی۔
صدرآصف علی زرداری کے دورہ بھارت کے حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدرمملکت کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیرکازسے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مختلف امور پر اختلافات کو ختم کرنے کےلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے تاہم تمام فیصلے پارلیمان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہدایات کی روشنی میں کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن