پاکستان کواسلامی اورفلاحی ریاست بنانے کے لیے آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ مجید نظامی

حمید نظامی ہال میں منقعد ہونے والی اس تقریب میں نوائے وقت گروپ سے تعلق رکھنے والے تمام اداروں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب میں نوائے وقت گروپ سے تعلق رکھنے والے سنئیر کارکنوں سید افتخار شاہ، شیخ خدا بخش اور عبدالرشید شاہد نے مجید نظامی کو انکی صحافتی خدمات پر شیلڈز پیش کی جبکہ نوائے وقت کے اجراء کی ساتویں دہائی کی مناسبت سے بہتر پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوائے وقت کے ایڈیڑ انچیف مجید نظامی نے کہا کہ انکے اخبار نے گذشتہ سات دہائیوں میں ہر سیاسی اور غیرسیاسی آمر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نوائے وقت کا بنیادی مقصد پاکستان کو اسلامی، جمہوری اورفلاحی مملکت بنانا تھا جس میں انکے ساتھیوں نے بھرپورساتھ دیا۔ مجید نظامی نے کہا کہ انہوں نے ادارے میں کام کرنے والوں کو کبھی اسٹاف نہیں بلکہ ہمیشہ اپنا ساتھی سمجھا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ نوائے وقت کیلئے طے شدہ اصول اور پالیساں اپنے آخری سانس تک جاری رکھیں گے اور انکے بعد انکی صاحبزادی رمیزہ نظامی اسے آگے بڑھائیں گئیں۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی ادارت کے پچاس سالوں کے دوران مختلف حکمرانوں کے ساتھ اپنے تجربات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر فوجی اور سول حکومت نے انہیں اشتہارات کے ذریعئے دبانے کی کوشیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...