کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پرمندی کا شکار ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا اور انڈیکس تیرہ ہزار نو سو اٹھاسی پوائنٹس تک پہنچنے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا شکارہوگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پرنیشنل بینک، جہانگیر صدیقی ، اینگروکارپوریشن سمیت کئی اسکرپٹس میں شئیرز کی فروخت کے سبب مندی میں شدت آگئی۔ جس کے بعد کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چودہ پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار آٹھ سو اکتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم پینتالیس کروڑ اناسی لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے سیمنٹ اسٹاکس میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ بھی آج مندی کا شکاررہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس ترپین پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزارسات سو انتیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں نواسی کمپنیوں کے ایک کروڑ چوالیس لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سوانتالیس حصص کا کاروبار ہوا۔ بتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ستائیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ تیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن