”بھٹو نے غریب کو زندگی دی، حکمرانوں نے خودکشیوں پر مجبور کر دیا“

Apr 05, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (لیڈی رپورٹر+ سٹاف رپورٹر) لیگی خواتین ارکان صوبائی اسمبلی زیب جعفر، ڈاکٹر زمرد یاسمین نے کہا پٹرول کی قیمت میں 2روپے کی کمی عوام سے مذاق ہے۔ دریں اثناءمختلف تنظیموں کے محنت کش رہنماﺅں خورشید احمد خان، روبینہ جمیل، سیدہ فاطمہ، مہر صفدر، وقار احمد میاں، خواجہ محمود احمد، غزامہ نصرت، خواجہ اطہر زمان، طیب ورک، وسیم قریشی، سعد فرخ نے کہا حکمرانوں کا قوم حساب قریب آ چکا ہے۔ حکمرانوں کی غریب دشمن پالیسیوں نے جینا حرام کر دیا۔ حکمران بھٹو کا نام بدنام کر رہے ہیں۔ بھٹو نے محنت کشوں کو زندگی دی۔ حکمرانوں نے مہنگائی کا عذاب مسلط کر کے خود کشیوں پر مجبور کر دیا۔ حکمران اپنی عیاشی کے لئے ہر ماہ پٹرول مہنگا کر رہے ہیں۔ غریبوں کی بددعائیں حکمرانوں کے تعاقب میں ہیں۔
مزیدخبریں