”3ماہ کی بجائے 3 سال خدمت“ وزیر داخلہ کی زبان پھسلی یا سچ

Apr 05, 2013

اسلام آباد(آن لائن) جمعرات کے روز نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب کی جانب سے میڈیا کو بریفنگ کے دوران اس وقت دلچسب صورتحال پیدا ہو گئی جب انہوں نے کہا ”مےں فرشتہ نہیں مگر تین سال فرشتوں کی طرح کام کروں گا“۔ اس بیان پر صحافیوں نے قہقہے لگانے شروع کر دیئے جس پر ملک محمد حبیب نے کہا ان کی زبان پھسل گئی ہے جس پر بعض صحافیوں نے پوچھا سچ منہ سے نکل گیا یا واقعی زبان پھسل گئی تھی؟ جس پر نگران وزیر نے تسلی کراتے ہوئے دوبارہ جواب دیا وہ تین ماہ کے دوران ملنے والی ذمہ داریوں کو فرشتوں کی طرح نبھائیں گے۔
زبان

مزیدخبریں