سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن لڑیں گے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے میڈیا سیکرٹری محمد نواز کھرل نے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ این اے 82فیصل آباد سے صاحبزادہ فضل کریم، این اے 97گوجرانوالہ سے ڈاکٹر محمد عمران، این اے 107جہلم سے پیر فضیل عیاض قاسمی، این اے 135ننکانہ صاحب سے میاں شمیم حیدر، این اے 128لاہور سے اللہ رکھا وسیم، این اے 126لاہور سے ملک محمد صدیق کھوکھر، این اے 123لاہور سے مفتی محمد حسیب قادری جبکہ لاہور کے صوبائی حلقوںسے حاجی رانا شرافت علی قادری، مفتی محمد حسیب قادری، ملک صدیق کھوکھر، پیر ضیاءالمصطفیٰ حقانی، ملک شاہد ایڈووکیٹ، چوہدری بصیر احمد، نوید انور ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
سنی اتحاد کونسل

ای پیپر دی نیشن