مخصوص نشستوں پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوسرے روز 19 خواتین غیر حاضر، 3 کے کاغذات پر اعتراض

لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کی مخصوص نشستوں پرقومی اسمبلی کی امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوسرے روزمختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ 27خواتین گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترآئیںجبکہ 19خواتین غیر حاضررہیں۔ صوبے کے مختلف اضلاع سے حمائتیوںکے ہمراہ انٹرویوز کیلئے آنے والی خواتین میں پیپلز پارٹی کی امیدوار فرزانہ راجہ،نرگس فیض ملک، مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک، ق لیگ کی ڈاکٹر سامعہ امجد اور فرخ مختار، تحریک انصاف کی عنازہ احسان، اسلامی انقلاب پارٹی کی صبا ہاشمی ، جسٹس ایند ڈویلپمنٹ پارٹی کی امیدوارواداکارہ میرا کی والدہ شفقت سلطانہ ودیگر شامل ہیں۔تین خواتین کے کاغذات پر اعتراضات موصول ہوئے۔ امیدواروں کے ہمراہ آنے والی خواتین اور وہ وظائف میں مصروف رہیں۔ اس موقع پر ایسی خواتین بھی انٹرویو کیلئے پہنچتی رہیں جن کے نام پارٹیوںکی طرف سے بھجوائی گئی ترجیحی فہرستوں میں موجود نہیں تھے۔ ملتان سے آنے والی مسلم لیگ ن کی امیدوار شمیم ٹریزا روتی رہی کہ پارٹی کیلئے 20برس تک خدمات انجام دیں، قربانیاں دیںمگر فہرست میں نام نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات مسترد کردئےے گئے ہیں۔
جانچ پڑتال

ای پیپر دی نیشن