لاہور ( این این آئی) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ان کی آنیوالی فلم ” عشق خدا“ فلم انڈسٹری کےلئے سنگ میل ثابت ہو گی ۔ اس فلم میں ہدایتکار شہزاد رفیق کی سربراہی میں فلم کی تمام کاسٹ نے ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا ہے اور خاص طور پر اداکارہ صائمہ ، دائم دھامی اور میرا نے اپنے کردار بڑے جاندار طریقے سے نبھائے ہیں۔ مراکشی اداکارہ دائم دائمی پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک خوشگوار اضافہ ہے جو آنے والے وقتوں میں کامیاب ہیروئن ہو گی ۔