ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے پولٹری سیکٹر تباہ ہو جائیگا: عبدالباسط

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالباسط نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس میں چار فیصد اضافے سے پولٹری سیکٹر تباہ و برباد ہوجائے گا لہٰذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو فوری طور پر انتہائی متنازعہ ایس آر او 140(I)2013 واپس لے۔ ایک بیان میں عبدالباسط نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو ایسے معاملات کی نگرانی کرنی چاہئے جو معاشی سرگرمیوں کو بہت بُری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویا بین پولٹری فیڈ کا بنیادی خام مال ہے جو بھارت سے درآمد کیا جا رہا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ پولٹری سیکٹر کو تباہ کرنے اور غریب عوام کو سستے پروٹین سے محروم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس ایڈجسٹ ہوسکتا ہے لیکن اُن کا دعویٰ حقائق کے منافی ہے کیونکہ ٹرن اوور ٹیکس 0.25% جبکہ نیا ودہولڈنگ ٹیکس 2فیصد ہے لہذا ایڈجسٹمنٹ کی کوئی صورت نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن