فلم انڈسٹری کوبچانے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا : زیبا بختیار

Apr 05, 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ زےبا بختےار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کوبچانے کیلئے فوری طور پر سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا ورنہ کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئیگا۔ آج اگر ہم فلم انڈسٹری کو قریب سے دیکھیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر گزرتے دن میں انڈسٹری مزید زوال کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور کچھ لوگ ایک دو فلمیں بنا کر یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم نے انڈسٹری کو کھڑا کر دیا ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں اگر ہم نے انڈسٹری کا صفایا ہونے سے بچانا ہے تو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے اور اگر انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ سر جوڑ کر بیٹھ جائیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں