لاہور (خبر نگار) بھٹو خاندان نے خون دیا پیپلزپارٹی کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے وارث ان کے فلسفہ اور فکر کی روشنی میں ملک کے غریب مظلوم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بھٹو کی 34ویں برسی پر مقررین نے پیپلزپارٹی کے رہنما میاں خالد سعید کی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سنیٹر جہانگیر بدر، اسلم گل، عزیز الرحمٰن چن، میاں مصباح الرحمٰن، پیر ناظم حسین شاہ، الطاف قریشی، ڈاکٹر ضیاءاللہ بنگش، دلاور بٹ، سہیل ملک، رانا منشائ، عارف خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ دریں اثناءلاہور پریس کلب میں ڈاکٹر فخر الدین چودھری کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دیوان غلام محی الدین، سابق ممبر پنجاب اسمبلی پرویز رفیق، آغا عباس کاظمی، کامران مرزا، عمران چودھری، ذاکر محمود، ہمایوں خان، شکیل ملک سمیت دیگر نے کہا کہ بھٹو نے اصولوں، مظلوموں، غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کیلئے پھانسی کا پھندا چوما۔ بھٹو نے قائداعظم کے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنایا۔