مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کے باہر بجلی کے پول ”ہائیڈ پارک“ بن گئے، امیدواروں کے حامیوں، مخالفین کا کھمبوں پر چڑھ کر احتجاج

Apr 05, 2013

لاہور( این این آئی ) مسلم (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر لگے بجلی کے پول ”ہائیڈ پارک“ بن گئے، رانا مشہود کے مخالفین کے بعد انکے حامی بھی مقابلے کیلئے میدان میں آگئے اور مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر لگے بجلی کے پولز پر چڑھ کر انکے حق میں نعرے بازی کی، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی خاتون بھی انصا ف کےلئے بجلی کے پول پر چڑھ گئی۔ پی پی 149سے رانا مشہود کے مخالف کارکنوں کے بعد انکے حامی کارکنوںنے بھی جمعرات کے روز مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر پہنچ کر انکے حق میںمظاہرہ کیا۔ اس دوران مرد و خواتین کارکن بجلی کے پولز پر چڑھ گئے اور رانا مشہود کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ دریں اثناءشیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ممتاز بی بی قبضہ گروپ کےخلاف احتجاج کے لئے بجلی کے پول پر چڑھ گئی۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کرین کے ذریعے خاتون کو نیچے اتار لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کھمبے پر احتجاج کا طریقہ عام ہونے کے بعد سیکرٹریٹ کے ذمہ داران نے لیسکو حکام سے کہا ہے کہ جس پول پر بجلی کی تار نہیں اسے فوری ہٹا لیا جائے۔
ہائیڈ پارک

مزیدخبریں