2012ءمیں 48 ڈرون، 1577 دہشت گردی کے حملے ہوئے : ایچ آر سی پی

اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان مےں2012 مےں فاٹا مےں48ڈرون حملے ہوئے جبکہ 2011مےں ےہ تعداد74تھی، جاں بحق افراد کی تعداد 240 سے400کے درمےان ہے،2012مےں پاکستان بھر مےں1577دہشت گردی کے حملے ہوئے جس کے نتےجے مےں2050افراد جاں بحق جبکہ3822 زخمی ہوئے، بلوچستان مےں100سے زائد ہزارہ برادری کے لوگ مارے گئے، کراچی مےں لسانی، فرقہ ورانہ اور سےاسی تشدد مےں 2284 افراد مارے گئے، اےچ آر سی پی کو پاکستان بھر سے87افراد کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئےں،72کا سراغ لگاےا گےا ےا انہےں رہا کر دےا گےا،2012مےں پاکستان مےں 14 صحافیوں کو قتل کیا گیا ، انسانی حقوق کمےشن( اےچ آر سی پی) نے2012کی رپورٹ جاری کر دی ہے، اس سلسلے مےں مقامی ہوٹل مےں تقرےب کا انعقاد کےا گےا جس مےں اےچ آر سی پی کے سےکرٹری جنرل آئی اے رحمن، ممبر عاصمہ جہانگےر، ڈائرےکٹر حسےن نقی ممبر نسرےن اظہر اور دےگر شرےک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 2012 مےں ملک بھر مےں350پولےس مقابلوں کی اطلاعات ملی جن مےں403مشتبہ افراد مارے گئے، بلوچستان مےں کم از کم72افراد کی نعشےں بر آمد ہوئےں جو گزشتہ کئی مہےنوں سے لاپتہ تھے، پاکستان کی جےلوں مےں75444قےدی قےد تھے گنجائش44578قےدےوں کی تھی، رپورٹ کے مطابق سپرےم کورٹ نے عدالتی فعالےت کے دائرہ کو توسےع دی حکومت نے عدالتی احکامات کی بجاآوری مےں پس و پےش سے کام لےا جس کے باعث عدلیہ اور انتظامےہ کے درمیان محاز آرائی کی کےفےت رہی،2012مےں242افراد کو سزائے موت سنائی گئی،2012مےں59جےل حکام کی تحوےل مےں ہلاک 81 زخمی ہوئے، آل پاکستان سی اےن جی اےسوسی اےشن کے چےئرمےن کے مطابق ملک بھر کے3395گےس فلنگ سٹےشنز مےں سے1800کئی ہفتوں تک بند رہے، فرقہ ورانہ دہشت گردی کے حملوں اور فرقہ ورانہ تنازعات کے213مےں583افراد ہلاک جبکہ853زخمی ہوئے، گوشوارہ آزادی صحافت کے مطابق پاکستان کا شمار دو برسوں سے صحافےوں کےلئے خطرناک ممالک مےں ہے، اس حوالے سے179ممالک کی فہرست مےں پاکستان کادرجہ151ہے، ٹرےڈ ےونےوں کی تشکےل پر پابندےاں2012مےں جاری رہےں، صرف کراچی مےں356سےاسی کارکنوں کو انکی پارٹی وابستگی کے باعث قتل کےا گےا‘ رپورٹ کے مطابق الےکشن کمےشن نے کہا ہے کہ آٹھ کروڑ، چالےس لاکھ ووٹر رجسٹرڈ ہو گئے ، الےکشن کمےشن اےسے حلقوں کے نتائج منسوخ کرنے جہاں دس فےصد سے کم خواتےن ووٹ ڈالےں گی اور سمندر پار پاکستانےوں کو ووٹ کا حق دےنے کے وعدے کی پاسداری کرنے مےں ناکام رہا، رپورٹ کے مطابق 2012مےں913لڑکےوں کو غےرت کے نام پر قتل کےا گےا، پولےو کی بےماری جس سے دنےا مےں صرف دو ممالک متاثر ہےں سے پاکستان کے بےس اضلاع مےں58واقعات سامنے آئے، اےک کروڑ بچے چائلڈ لےبر کا شکار رہے، رپورٹ کے مطابق 2012 مےں83000افغانےوں کو انکے ملک افغانستان بھےجا گےا تاہم سولہ لاکھ رجسٹرڈ اور دس لاکھ غےر رجسٹرڈ افغان اب بھی پاکستان مےں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ اور انتظامیہ میں محاذ آرائی کی کیفیت رہی ساتھ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر سزا ہوئی اور انہیں قومی اسمبلی کی نشست اور عہدے سے محروم ہونا پڑا۔ ان کے جانشین مذکورہ سزا سے بچ گئے انہیں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنا پڑا۔ 1990ءمیں آئی ایس آئی کی جانب سے انتخابات میں مداخلت ایوان صدر میں خصوصی سیل کے بارے میں اصغر خان کے کیس کا بالآخر فیصلہ کر دیا گیا۔ شرح خواندگی 58 فیصد رہی۔ 59.61 فیصد سکول بجلی سے محروم رہے۔ لاپتہ افراد اور جیلوں میں قیدیوں کی صورت حال تشویشناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن