لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ واقعہ مےں غےرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کےا جائے گا۔جس مےں متعلقہ اےس پی،ڈی اےس پی ،اےس اےچ او سمےت متعدد اہلکار شامل ہےں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہورمحمدعملےش اورمےجر (ر)مبشر اللہ نے سابق سی سی پی او امجد سلےمی اےس اےس پی آپرےشن سہےل اختر سکھےرا ،اےس پی سٹی ملتان خان سمےت دےگر افسران سے انکوائری کر کے تمام افسران و اہلکاروں کے بےانات قلمبند کئے۔ انکوائری کمےٹی نے اےس پی سٹی، ڈی اےس پی بادامی باغ ،اےس اےچ او بادامی باغ و دےگر اہلکاروں کو گنہگار قرار دےا ہے۔
رپورٹ مےں مزکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت الزامات درج تھے کہ انہوں نے اس واقعہ کا علم ہونے کے باوجود لاءاےنڈ آڈر کی صورتحال کو قابو نہ کےا بلکہ ڈےوٹی مےں انتہائی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کےا جس سے سانحہ پےش آےاپولےس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مےں ملوث پولےس کو مطلوب افرادروپوش ہےں۔ جو ابھی تک شامل تفتےش نہےں ہوئے ان افراد کو جلد ہی اشتہاری قرار دےے جانے کا امکان ظاہر کےا گےا ہے جن کے خلاف بعد مےں سخت کارروائی عمل مےں لائی جائے گی۔