”شہریوں سے سابقہ تاریخوں پر سرچارج کی ڈیمانڈ بدترین استحصال ہے“

Apr 05, 2013

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بجلی بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ 67 صفحات پر مشتمل 22 نکاتی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے شہریوں سے سابقہ تاریخوں میں سرچارج کی ڈیمانڈ بدترین استحصال ہے۔ عوام تک پہنچنے والی پیداوار کی بعد میں پرائس ایڈجسٹمنٹ مضحکہ خیز اور ناانصافی ہے۔

مزیدخبریں