اسلام آباد (ثناءنیوز) سینیٹر اسحاق ڈار نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو سے انتخابی ضابطہ اخلاق کو قانونی تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بارے میں انہیں باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے ضابطہ اخلاق کے قانونی تحفظ کیلئے نگران وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ اس بارے میں صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائیں سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے گذشتہ روز نگران وزیراعظم کو بھجوائے گئے خط میںکہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کے بارے میں جو ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے اسے فوری طورپر قانونی تحفظ دیا جائے۔