تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں دو فلسطینی نوجوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ طلکرم میں اسرائیلی افواج نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب فلسطینی تھانوں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت میں اسرائیلی حکومت ملوث ہے۔ اس سے خطے میں امن قائم کرنے کی امریکی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔