الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے 23ہزار،223 کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن نے 17ہزار،110 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرکے ریٹرننگ افسران کو واپس ارسال کردیے ہیں۔۔ دوسری جانب، ایچ ای سی نے 9 سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں مستند قرار دے دی ہیں۔ جن میں شفیق احمد گجر، روبینہ عرفان، غلام سرور سیال، لیفٹیننٹ کرنل (ر) شجاعت احمد، مکیش کمار، ثمینہ خاور حیات، سینیٹر گل محمد لاٹ، ایم این اے سید امیر علی شاہ شامل ہیں۔12ارکان سماعت کے لیے آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔۔۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے 3ارکان کو 6 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن میں 12 ارکان کی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔ روبینہ خان، نادر مگسی، پیتمبر سیہوانی، رانا اعجاز الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئےہیں۔ اس کے علاوہ شبینہ خان،شمائلہ رانا، ثمینہ خاور حیات، بشیر احمد خان، مکیش کمار،سینیٹر ریحانہ یحیٰی بلوچ، محب خان مری اور اسراراللہ خان بھی پیش ہوگئے ہیں
17ہزار110امیدواروں کےکاغذات جانچ پڑتال کےبعدریٹرننگ افسران کوارسال , ایچ ای سی نےمزید9سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں مستند قراردیدیں
Apr 05, 2013 | 12:46