سابق صدر پرویزمشرف کے این اے ایک سو انتالیس قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے،غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست منظور کرلی گئی،نون لیگ نے بھی نااہل قراردینے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا.

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر انتخابی میدان تنگ پڑگیا،این اے ایک سوانتالیس قصورسے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ مخالف امیدوارنے اعتراض کیا تھا کہ مشرف آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے، ادھر سپریم کورٹ نے بھی مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست منظور کرکے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پیر سے درخواست کی سماعت کرے گا، دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے پرویزمشرف کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے، درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے کئی مرتبہ آئین کو توڑا، اس لیے انہیں الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن