وینزویلا کےآنجہانی صدرہوگوشاویزکی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کےلیےامریکی منصوبہ بندی کے حوالے سے وکی لیکس کےنئےانکشافات سامنے آگئے۔

Apr 05, 2013 | 20:59

خصوصی رپورٹر

وکی لیکس پرجاری انکشافات میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں تعینات امریکی سفیر نے صدر ہوگوشاویز کی حکومت کوغیر مستحکم کرنے کرنے کی منصوبہ بندی تیار کی تھی۔ وکی لیکس کے مطابق امریکی سفیرویلیم براؤن نے آنجہانی صدرکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دوہزارچاراور دوہزارچھ کے دوران کوشش کی،، دوہزارچھ میںیوایس ایڈ کےذریعے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز تین سو سے زائد مقامی این جی اوز میں تقسیم کیےگئے۔ وکی لیکس کے مطابق امریکی امداد کا مقصد صدرشاویز کے خلاف وینزویلا میں اپوزیشن کو دوہزار چھ میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب کرانا تھا۔ خفیہ سرگرمیوں کی اطلاعات پر ہوگو شاویز نے دوہزارسات میں ویلیم بورن فیلڈ کو وینزویلا سے نکالنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں