چین، جاپان اور ویت نام میں برڈ فلو کی حالیہ لہر نے وہاں کے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ تینوں ممالک نے وباء سے نمٹنے کیلئے خصوصی ہدایت جاری کردیں۔

چین میں برڈفلو کے دواور مریض ہلاک ہوگئے ہیں،، شنگھائی محکمہ صحت کے مطابق برڈ فلو کی حالیہ لہرسے اب تک پانچ افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں،،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی قسم کا وائرس زیادہ خطرناک اور جان لیوا ہے اور اور اس وائرس کی علامات پرندوں میں نظربھی نہیں آتیں۔ برڈ فلو کا خوف چین کے ہمسایہ ممالک میں بھی پھیل چکا ہے، روس نے بھی برڈ فلو کے خدشے کے پیش نظر صحت عامہ کے اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن