مفادات کے مقابلے میں جیت ہمیشہ جنون کی ہوتی ہے،دس لاکھ تبدیلی رضا کار پولنگ بوتھوں پردھاندلی نہیں ہونےدینگے. عمران خان

Apr 05, 2013 | 21:37

سٹی رپورٹر

لاہورمیں تبدیلی رضا کار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ایک زبردست اور مزیدار میچ ہونے جارہا ہے۔ نوجوانوں کے جنون کے سامنے کوئی نہیں ٹھہرسکے گا۔ پانچ برسوں میں حکمرانوں کے رہن سہن تو بہتر ہوئے لیکن عوام کی حالت زارپہلے سے بھی بدتر ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بھیک مانگ کراورقرضے لے کر دنیا میں پاکستان کی عزت خاک میں ملادی،ملک میں بوسیدہ نظام رائج ہے، پیسے خرچ کرو ،الیکشن خریدو اور پھر اقتدار میں آکر پیسے بناؤ، اور دوبارہ الیکشن لڑو۔عمران خان نے کہا کہ صرف میرٹ اوراحتساب کے ذریعے ہی کرپٹ لوگوں کو کٹہرے میں لایا جا سکتا ہے، دس لاکھ رضاکاروں کو تربیت دے کر ہر پولنگ سٹیشن پر تعینات کریں گے تاکہ کوئی دھاندلی نہ کرسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فائنل انتخابی لسٹ میں تحریک انصاف کی جھلک نظرآئے گی اور چالیس فیصد نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے۔

مزیدخبریں