اسلام آباد (آن لائن) 120 ملین ڈالر کے سیف سٹی پراجیکٹ پر وزارت داخلہ نے اگلے ماہ سے کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا، میٹرو بس منصوبے کے تحت نادرا کی جانب سے منصوبے کے لئے گئے سروے میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور اس حوالے سے اگلے ہفتے نادرا دوبارہ سے سروے مکمل کر کے خفیہ کیمروں کی تنصیب کا عمل وضع کریگا جس کے بعد شہر بھر میں 1500 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں جن کو ایک ہی کنٹرول روم کے ذریعے سینٹریلائز کیا جائیگا۔ ذرائع مطابق منصوبے کے تحت اسی ماہ کے دوران وزارت داخلہ سیکنرز بھی لگانے کا سوچ رہی ہے اور ابتدائی طور پر سکینرز گولڑہ شریف ٹول پلازہ اور روات کے مرکزی داخلی راستوں پر لگائے جائیں گے جن کی مدد سے کسی بھی قسم کے دھماکے خیز مواد کو سکین کیا جا سکے گا۔
120ملین ڈالر کے سیف سٹی پراجیکٹ پر اگلے ماہ سے کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ
Apr 05, 2014