خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) اہلسنّت و الجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ہزاروں کارکنوں اور رہنمائوں کی شہادتوں کے باوجود صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔ ہمارے رہنمائوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو اس کی ایف آئی آر ایران کے خلاف کٹوائی جائے گی۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی فنڈنگ پڑوسی ممالک سے ہورہی ہے، اسے روکا جائے۔ امریکہ، اسرائیل، بھارت اور ایران نے مل کر پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے۔ اگر چار اپریل کو بھٹو کی برسی پر سندھ حکومت چھٹی کرسکتی ہے تو 23 اپریل کو یوم صدیق اکبرؓ پر بھی عام تعطیل کرنا ہوگی۔ کارکنان کسی کو کافر نہ کہیں بلکہ صحابہ کرامؓ کی شان بیان کریں۔
پاکستان میں دہشت گردی کی فنڈنگ پڑوسی ممالک سے ہورہی ہے، روکا جائے: اورنگزیب فاروقی
Apr 05, 2014