کولمبیا (اے پی پی) کولمبیا کے نوبل انعام یافتہ ناول نگار گبریل گارشیا مارکیز کو علالت کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ناول نگار کو پھیپھڑوں اور پیشاب کی نالیوں میں انفیکشن کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گارشیا کے بیٹے گونزالوگارشیا نے بتایا کہ ان کے والد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں نہیں رکھا گیا تاہم انہیں تجویز کردہ ادویات سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔