کوہاٹ (این این آئی) کوہاٹ پولیس نے ایک مرتبہ پھر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خودکش جیکٹ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ تھانہ بلی ٹنگ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گرگری کام کول پہاڑیوں میں نامعلوم شرپسند بارودی مواد چھپا کر فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچی او رخودکش جیکٹ 12 عدد ایئر کرافٹ شل، پرائما کارڈ، سیفٹی فیوز، ایک عدد دستی بم، ایک عدد ڈیٹونیٹر ناکارہ بنادیئے۔