وزارت اطلاعات کے سینئر افسر کی عدم ترقی وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری نوٹس جاری

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت اطلاعات  کے گریڈ21 کے افسر کی عد ترقی و پوسٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری ٹو پی ایم، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری اور ایڈ یشنل سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 اپریل کو فکسڈ (مقرر) کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انور کاسی کی عدالت میں محمد خالد سرور  بنام پی ایم  بذریعہ سیکرٹری ٹو پی ایم و دیگر کیخلاف سروس میڑ کیس اور اس میں کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی تو درخواست گذار کے وکیل عبدالرحمن علوی نے موقف اختیار کیا کہ سنیارٹی کے باجود ان کے موکل کو نہ گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں پرموٹ کیا جارہا ہے اور نہ ہی ان کی پوسٹنگ کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن