جامع مسجد دہلی کے امام بخاری نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کر دیا

نئی دہلی (اے پی اے + نوائے وقت رپورٹ) عام انتخابات میں جامع مسجد دہلی کے امام سید بخاری نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ امام جامع مسجد دہلی نے کہا ہے کہ فرقہ پرستی سے ملک ٹوٹتے ہیں کرپشن سے نہیں، بی جے پی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ نریندر مودی کو ووٹ دینے پر غور نہیں کرسکتے۔ بھارت کے مسلمان اور دیگر اقلیتیں حقوق کی یقین دہانیوں پر زندہ ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران سید بخاری کا کہنا تھا بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات ناکام بنانے والی قوتوں کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے مسلمانوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی درخواست کی اور بہار میں کانگریس کی حمایتی جماعت راشٹریہ جنتہ دل کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مظفر نگر میں ہونے والے فسادات میں مسلمانوں کی جانوں کے تحفظ میں ناکامی پر سماج وادی پارٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سونیا گاندھی سے ملاقات ہوئی وہ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرینگی۔

ای پیپر دی نیشن