لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں انگلینڈ پاک الیون کی ٹیم 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا باقاعدہ آغاز آج سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے خلاف کرے گی۔ مہمان ٹیم کے منیجر طحہ قریشی کا کہنا ہے کہ کرکٹ مقابلوں کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے اور پاکستان ، انگلینڈ کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ کپتان یاسین خان کے مطابق بھرپور تیاری کیساتھ پاکستان آئے ہیں اور کامیابی حاصل کر کے سیریز کا فاتحانہ آغاز میں کرنا چاہتے ہیں۔انگلینڈ پاک الیون اصوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہے۔