لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اور مشتاق احمد کے درمیان باؤلنگ کوچ بننے کے لئے معاملات طے پا گئے ہیں، انگلینڈ کے ساتھ معاہدے تک پارٹ ٹائم کام کرنے کو تیار۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد نے کہنا تھا کہ پی سی بی ٹی ٹونٹی کپتان کا تقرر کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرئے، محمد حفیظ کے بعد شاہد آفریدی بہترین چوائس ہیں۔ شاہد آفریدی میں ایک اچھا کپتان ہونے والی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ نیا کپتان جس کو بھی بنایا جائے اس کا تقرر دو سال کے لئے ہو۔ حفیظ کے استعفیٰ دینے پر مجھے دکھ ہوا ہے۔ میرا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2015ء تک کا معاہد ہ ہے اس دوران پارٹ ٹائم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرونگا اگر ویلز کرکٹ بورڈ نے مجھے اجازت نہ دی تو میری اولین ترجیح پاکستان کرکٹ ہوگی۔