بھارت جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Apr 05, 2014

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) پانچویں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں چوکرز پھر چوک گئے‘ بھارتی سورما ئوں نے‘ 173 رنز کا ہدف 19.1اوورز میں 4 وکٹو ں پر حاصل کر کے  فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔  جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی ایک میچ کی پابندی کے بعد واپسی بھی ٹیم کو نہ بچا سکی‘  بھارتی بیٹسمینوں نے سٹین گن خاموش کرا دی‘ 3.1 اوورز میں 36 رنز رسیدکر دئیے ‘فاف ڈوپلیسی 58، جے پی ڈومنی 45 اور ڈیرن ملر 23رنز بناکر نمایاں رہے‘ بھارت کے  روی چندر ایشون 3وکٹیں ‘ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 72‘ اجنکارائنے 32 اور روہت شرما کے 24 رنز ‘ جنوبی افریقہ کے ہینڈرکس کی 2 وکٹیں‘ شاندار بیٹنگ پر  ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا‘ دونوں ایشیائی ٹیمیں (کل) فائنل میں پانچویں ورلڈ کپ کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔  تفصیلات کے مطابق  میر پور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسی 58، جے پی ڈومنی 45 اور ڈیرن ملر 23رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے روی چندر ایشون 3وکٹیں حاصل کرسکے۔  بھارت کی جانب سے روہت شرما اور اجنکا رائنے نے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں 14 رنز رسید کر دئیے ۔  بھارت کو پہلا نقصان 39کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب روہت شرما 24 رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر فاف ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے۔  تاہم اس موقع پر سٹار بلے باز ویرات کوہلی کھیلنے کیلئے آئے اور اجنکا رائنے کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا۔تاہم جنوبی افریقہ کو دوسری کامیابی 77کے مجموعی سکور پر اس وقت ملی جب اجنکا رائنے 32 رنز بنا کر پارنل کی گیند پر  ڈویلیئرز کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد یوراج سنگھ کھیلنے کیلئے آئے اور ویرات کوہلی کا ساتھ دیا۔ بھارت کو تیسرا نقصان 133 پر اٹھانا پڑا جب یو راج سنگھ 18رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر زور دار سٹروک لگانے کے چکر میں ڈویلیئرز  کو میچ پکڑا بیٹھے۔ اس کے بعد  سریش رائنا کھیلنے کیلئے آئے اور آتے ہی جارحانہ اندا زمیں بیٹنگ کی۔ انہوں نے 10 گیندوں میں ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے تاہم وہ بھی 167کے مجموعی سکو رپر ہینڈرکس کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ آخر میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی آئے اور ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم کو 5 گیندیں پہلے فتح سے ہمکنار کرایا۔ شاندار میچ وننگ بیٹنگ پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بھارت جیت کے بعد پانچویں ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گیا ہے او راس کا مقابلہ کل سری لنکا سے شام چھ بجے ہو گا۔

مزیدخبریں